وزیراعظم عمران خان کاوفاقی وزراء کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ۔

0 0

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website