شگر(پ ر) تحریک انصاف شگر کے سیکریٹری اطلاعات وزیر تطہیر شگری نے کہا ہے کہ جی بی آرڈر 2018 کی بحالی لاکھوں گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کے ساتھ مذاق ہے۔چیف جسٹس نے لاکھوں محب وطن حقوق سے محروم عوام کے جذبات مجروح کیے۔جس شر سے امان مانگے گئے اسی کو مسلط کرنا کہاں کا انصاف ہے۔عوام نے دورہ جی بی کے موقع پر اپنے تمام تر امیدیں چیف جسٹس پر مرکوز کیں اور اس دورے کو ایک انتہائی اہم موقع قرار دیا اور ہر چوک پر پھول نچھاور کیے.. اور اپنے مسائل پیش کیے کس پر چیف جسٹس نے باقاعدہ ایکشن لینے کا وعدہ کیا تھا اور عوام اس بار پقینا کسی مثبت فیصلہ کی امید میں تھیں تاہم بدھ کو چیف جسٹس نے وہی جی بی آرڈر دوبارہ بحال کرکے لاکھوں لوگوں لے زخم پر مرہم کے بجائے نمک چھڑک دی. جو کہ انتہائی غیر متوقع فیصلہ ہے.جی بی کے عوام پہلے ہی اس فیصلے کو مسترد کر چکی ہے انشاء اللہ ہم اپنے حقوق کی جنگ آئینی دائرہ کار میں رہ کر ہر وقت لڑیں گے اور کوء بھی ہمیں اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے۔انہوں چیف جسٹس آف پاکستان سے آرڈر 2018پر فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جی بی آرڈر 2018 کی بحالی لاکھوں گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کے ساتھ مذاق ہے۔رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا