شگر(نامہ نگار)برالدو عوام نے برالدو روڈ کی تعمیرو توسیع پر محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کیلئے موڑ کو ختم کرنے اور روڈ کی توسیع کیلئے کٹنگ کے بجائے سائیڈ پردیواریں تعمیر کررہے ہیں۔جوکہ عوام اور سرکار پر ظلم ہے۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین نے کہا ہے کہ برالدو روڈ سیاحتی اور دفقاعی اعتبار سے نہایت اہمیت کے حامل ہے۔جہاں سال میں سب سے زیادہ غیرملکی سفر کرتے ہیں۔ جوکہ پاکستان کیلئے کڑوروں روپے زرمبادلہ کماتے ہیں۔تاہم روڈ کی حالت زار انتہائی خراب ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ جان بوجھ کر روڈ کو مکمل نہیں نہیں کرتے ۔ کیونکہ یہ روڈ ان کیلئے سونے کی چڑیا ثابت ہورہے ہیں۔ اور ہر سال مرمت کی نام پر فنڈز پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔حال ہی میں اس روڈ کی توسیع اور خطرناک موڑ ختم کرکی سکیم پر جاری کام بھی انتہائی غیر تسلی ہے۔روڈ پر موڑ کو ختم کرنے اور روڈ کی توسیع کیلئے کٹنگ کے بجائے دیواریں لگاکر ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔جوکہ محکمہ کاقومی خزانے پر بوجھ بڑھانے کیساتھ ساتھ عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت کیونکہ دیوریں کبھی اکریگر ثابت نہیں ہوا ہے۔اور حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔لوگوں نے حکام بالا اور شگر اور بلتستان انتظامیہ سے محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیداروں کی من مانیوں اور غیر تسلی کام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
برالدو شگر کے عوام نے برالدو روڈ کی تعمیرو توسیع پر محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا