اسلام آباد( ویب ڈیسک )آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ اس سال بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد شہید ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برداری کی توجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جانب مبذول کرائی ہے جس کامقصد مستقبل میں کسی بھی قسم کی استصواب رائے کے نتائج کو تبدیل کرنا ہے۔آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیر ی عوام نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کی کوششوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی جو کشمیریوں کی مستقل رہائشی حیثیت کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے اس سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر ایک ہزارچار سوسے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں تیس شہری شہید جبکہ 121 زخمی ہوئے۔
عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کا نوٹس لے۔ دفتر خارجہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا