شگر کے علاقہ تسر میں پبلک ٹرانسپورٹر کی من مانیاں عروج پر، عوام کو لوٹنے لگ گیا۔

0 0

شگر(نامہ نگار)تسرکے ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر،مسافروںسے 250روپے کرایہ وصول کرنے لگے،مسافروں کاضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق تسرکے ڈرائیورزنے اسکردوسے تسرسروس گاڑیوں کاکرایہ بڑھاکر250کردیاگیاہے،جبکہ سرکاری ریٹ 175روپے ہے،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مسافروںکاکہناتھاکہ ہم سے زائدکرایہ وصول کیے جارہے ہیں جوکہ سراسرظلم ہے،ڈرائیورہمارے سامان مارکیٹ سے آڈے تک لے جانے کوبہانابناکرمن مانے کرایہ وصول کررہے ہیں ،زائدکرایے ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیںان کامزیدکہناتھاکہ زائدکرایہ وصول کرنے کے باوجودہمیںگاڑی میں سہولیات بھی نہیں دے رہاہے،سیٹوں پرچاربندوں کی جگے پہ پانچ یاچھے مسافربیٹھائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کوہمیشہ مشکلات کاسامنارہتاہے،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرشگرکوان معاملات کی جلدازجلدنوٹس لیکرمسافروں کوسہولیات فراہم کروانے کی پرزوراپیل کی ہے تاکہ مسافرسکون کے ساتھ سفرکرسکیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website