امجد ایڈوکیٹ ن لیگ کے ساتھ ملکر مک مکا کی سیاست کررہے ہیں،پھر بھی بازیاں لینے والے کامیاب نہیں ہونگے۔ واحد حسین واحدی

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) امجد ایڈوکیٹ ن لیگ کے ساتھ ملکر مک مکا کی سیاست کررہے ہیں مگر اب عوام سمجھ چکے ہیں اور کسی صورت باریاں لینے والے گلگت بلتستان میں کامیاب نہیں ہونگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء و امیدوار حلقہ نمبر ایک واحد حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں غریب عوام نے عمران خان کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس سے زیادہ گلگت بلتستان کے عوام پی ٹی ائی کو وہ مینڈیٹ دینگے انھوں نے کہا کہ پی پی پی اس وقت تین حصوں میں بٹ چکی ہے جاوید حسین کچھ اور کہہ رہے ہیں جبکہ امجد ایڈوکیٹ کچھ اور کہہ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جیتنے کے بعد سابق وزیر اعلی مہدی شاہ اور وزیر اعلی حفیظ الرحمن کے درمیان ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے وہ ایک دوسرے کے کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں مگر پی ٹی ائی کسی صورت ایسا نہیں ہونے دے گی اور گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرینگے اور ہر سیاستدان سمیت ہر بیوروکریٹس کو کڑا احتساب سے گزرنا ہوگا اور حقیقی طور پر گلگت بلتستان میں میرٹ کا نظام لائینگے انھوں نے کہا کہ حلقہ نمبر ایک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے بہت جلد کنونشن کا انعقاد کرینگے اور یوتھ کو لے کر اگے بڑھے گے اور جو زیادتیاں سابقہ ادوار میں اس حلقے کے ساتھ کی گئی ہیں ان کا پی ٹی ائی ہر حال میں ازالہ کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website