ڈپٹی کمشنر ضلع شگر ذاکر حسین کی صدارت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ریلیف کمیٹی کا اہم اجلاس۔

0 0

شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ریلیف کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایگزیکٹیو انجینئر پاور شگر شاکر علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ شہزاد بیگ ،ایس ڈی او بی اینڈ آر صفدر علی اور واٹر منیجمنٹ کے نمائندے نے شرکت کی۔اجلاس میں شگر کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اور ان کی فوری بحالی کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔جبکہ شرکاء سے اپنے اداروں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام اور تیاری کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے حکام پر زوردیا کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور ریلیف اور بحالی کی کاموں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔باشہ ،چھوترون ،تستون اور تسر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کاموں میں سستی قابل قبول نہیں ۔ لہذا ان علاقوں کی بحالی کی کاموں خصوصا ایکسکیویشن،واٹر سپلائی اور واٹر چینل کی بحالی میں ہنگامی بنیادوںا ور ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی کسی بھی ایمرجنسی اور ناگہانی آفت کیلئے ہروقت تیار رہے۔اور فوری طور ایمرجنسی کی صورت میں ریلیف اور بحالی کیلئے تیار رہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website