گلگت(پریس ریلز) 3اگست 2018 ء ڈسٹرکٹ چلاس میں چند تعلیمی اداروں پرشرپسندوںکی کاروائی کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ جس میں فوج ، سول، پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے کہ شرپسندوں اور اِن کے مددگاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔اجلاس میں سکولوں کی فول پروف حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ایسی کاروائی کی صورت میں شرپسند عناصر اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا تا کہ امن وامان کی صورتحال اور سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر تعلیمی ماحول کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔ فوج، پویس ، سیکورٹی فورسز اور عوام متحد ہو کر شرپسندوں کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں تمام سکولوں اور اہم عمارتوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا