اسلام آباد (ویبڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کالعدم کرانے کے لیے سب جماعتوں کو اتفاق رائے پر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہوا ہے لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لگتا ہے پریذائڈنگ افسر، آر اوز اور ڈی آر اوز مکمل بے اختیار تھے، کل مغرب کے بعد نتائج روک دیے گئے جو ابھی تک ایک ایک کرکے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی میزبانی آصف زرداری اور میں کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پچیس پچیس ہزار کی لیڈسے جیتتا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے الیکشن کے نتائج سرے سے مسترد کرتی ہے اور کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر اپنا مینڈیٹ مسلط کر دینا اتنا آسان نہیں ہے، ایسی میٹھی میٹھی تقریریں بہت سنی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی حلقے کھلوانے کی پیشکش کو پیشکش نہیں سمجھتا، ہم کوئی ایک حلقہ کھلوانے کی نہیں بلکہ الیکشن کالعدم قرار دینے کی بات کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔
بدترین شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان آپے سے باہر،خوفناک اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا