کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ گزشتہ روز میوردو میں آنے والے طوفانی سیلاب کے متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اسسٹینٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی۔اے سی کھرمنگ قربان علی کے مطابق گزشتہ روز آنے والے سیلاب نے میوردو میں تباہی مچا دی ہے سیلاب کے زد میں آکر 18 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ان گھروں میں نقدی سامان بھی موجود تھے جو کہ یا تو ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں یا پھر سیلاب ریلے بہا کر لے گئے ہیں اہل علاقہ ملبہ صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے انتظامیہ بھی مدد کر رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا سیلاب کے باعث ہزروں پھلدار و غیر پھلدار درختان بھی متاثر ہو چکے ہیں جس کا تخمینہ لگانے کے لئے متعلقہ پٹوریوں کو حکم دے کر متاثرہ جگہوں پر بھیج دیا ہے۔جبکہ کھڑی فصلیں بھی سیلاب کے زد میں آ کر تباہ ہو چکے ہیں۔اے سی کھرمنگ کا کہنا تھا میوردو کے متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ ادا کر ینگے۔ تاکہ انکے نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکیں۔
کھرمنگ میوردو میں آنے والے طوفانی سیلاب کے متاثرین کی ہر ممکن مددکی جارہی ہے۔ اے سی کھرمنگ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا