اسلام آباد( ویب ڈیسک )حساس اداروں کی جانب سے وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ میں عام انتخابات کے روز چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے روز دہشتگردی کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتیں، پنجاب میں کالعدم تنظیمیں، سندھ میں ایم کیو ایم لندن، خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگرد تنظیمیں اور فاٹا میں پشتون تحفظ موومنٹ امن وامان کی صورت حال کو خراب کر سکتی ہیں جبکہ دہشتگردی کے واقعات کا بھی خطرہ ہے۔حساس اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی اس اہم رپورٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا