اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کیخلاف لاہورکے حلقہ 135 میں سوئی گیس کرپشن میں ریفرنس تیار کرلیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کیخلاف سوئی گیس میں کرپشن پر ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور ریفرنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ برجیس طاہر نے لاہور کے حلقہ135 میں سوئی گیس میں بدعنوانی کی ہے اور کارروائی کیلئے 20جولائی کو نیب کے سامنے پیش ہوں ۔واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی برجیس طاہر پر خورد برد کے الزامات ہیں جبکہ انہوں نے بطور انچارج وزیر کونسل مختلف جگہوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف اور امیر مقام کو بھی طلب کررکھا ہے۔
کشمیر کونسل کے منصوبوں میں خورد بردکا الزام، گلگت بلتستان کا مغل اعظم نیب کے سکنجے میں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا