اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم ناصرالملک کے زیر قیادت کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔یہ فیصلہ فاٹا کے خیبرپختونخوا کے ساتھ انجم انضمام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدام کی ایک کڑی ہے۔سید علی ظفر نے جو فاٹا انضمام سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، کہا ہے کہ نان ڈیوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد پانچ سال تک کوئی کسٹم ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا دو دن کے اندر ایک آرڈیننس نافذ کریں گے تاکہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قانونی امور کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا کے صوبے میں انضمام کے پیش نظر فاٹا کو آئندہ دس سال کے اندر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔
سید علی ظفر نے کہا کہ کابینہ نے سیاسی پارٹیوں کو ان کی انتخابی مہم کے دوران مسائل کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقاضے پورے کرنے کے بارے میں پالیسی فیصلے بھی کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسوں میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کا مقدمہ جیل کی بجائے اوپن کورٹ میں چلانے کی بھی منظور ی دی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا