اسلام آباد(نویب ڈیسک )کرپشن کے الزامات پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیخلاف تحریری ثبوت ملنے کے بعد اقوام متحدہ کے منی لانڈرنگ کی روک تھام بارے ادارے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور متعلقہ بنکوں سے نوازشریف اور اس کے خاندان کے مالی معاملات کی تمام تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یونائیٹڈ نیشن اینٹی منی لانڈرنگ تھیفٹ اینڈ ریکوری یونٹ یو این او ڈی سی نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ نوازشریف نے 2014 سے لیکر 2017 کے عرصے کے مابین 1کروڑ40لاکھ ڈالر کی ترسیل سعودی عرب سے شروع ہوکر نیویارک میں حبیب بنک کی برانچ کے ذریعے واپس سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک جاتی امرا برانچ لاہور کے مابین ہوئی ہے اور اس ترسیلات کے ناقابل تردید ثبوت بھی متعلقہ حکام نے حاصل کرلئے ہیں۔امریکی حکومت نے بھی 26ارب روپے کی مشکوک ترسیلات پر حبیب بنک نیویارک برانچ پر اربوں روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا اور متعلقہ حکام کے خلاف فوجداری قانون کے تحت مقدمہ چلانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔نوازشریف نے سعودی عرب کے الراضی بنک میں ہل میٹل کمپنی کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا رکھا ہے اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی مشکوک ترسیلات سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کے بعد یواین اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے بھی نوازشریف کیخلاف تحقیقات شروع کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا