ڈپٹی کمشنر شگرکا ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی۔

0 0

شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا ہائی سکول کشمل،یوٹیلیٹی سٹور چھورکاہ ،سول سپلائی گودام اور سول ڈسپنسری الچوڑی کا دورہ۔انہوں نے ہائی سکول کشمل میں اساتذہ سے سکول کی مسائل دریافت کی۔ جبکہ بچوں کی تعلیم استعدار کار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی وہ بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے محنت کریں اور پڑھائی لکھائی اور زبانی سکل بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں ۔اور کوئی کسر نہ چھوڑیں۔الچوڑی میں سول سپلائی گودام میں گندم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر الچوڑی کی عمائدین اورلوگ جمع ہوئے اور ڈی سی شگر سے گندم کی بحران اور مسائل بیان کئے۔ڈی سی شگر سول ڈسپنسری الچوڑی بھی گئے جہاں انہوں نے مریضوں اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اور صحت کے حوالے سے مسائل دریافت کئے۔یوٹیلیٹی سٹور چھورکاہ کے دورے میں انہوں نے انچارج کو ہدایت کی لوگوں کو رمضان پیکیج والے اشیاء ہر ایک کی پہنچ میں رکھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website