گلگت(چیف رپورٹر) کالا قانون ایف سی ار کسی صورت قبول نہیں ہیں فوری طور پر اس کو واپس لیا جائے ۔ورنہ ایسی تحریک شروع کرینگے کہ حکومت کو ٹیکنے نہیں دینگے حکمران ہوش کے ناخن لے یہ بات عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ریفارمز کے نام پر اب گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو مزید بے وقوف نہ بنایا جائے نام نہاد پیکیج کے اندر ہمیں حقوق دینے کے بجائے تمام ایف سی ار کے شقوں کو شامل کیا گیا ہے اور ہماری اواز دبانے کی کوشش کی گئی ہے ۔وفاقی حکومت فوری طور پر اس نئی نظام کو نافذ کرنے کے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لے ورنہ اب کسی صورت خاموش نہیں رہینگے انھوں نے کہا کہ 2018 پیکیج انسانی بنیادی و عالمی حقوق سمیت ائین پاکستان کا منافی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے ۔اگر ہمیں حقوق دینا ہیں تو مکمل ائینی حقوق دیئے جائے اور ائین دیا جائے ہم کوئی فیکٹری کے ملازم نہیں ہے کہ ائے روز کوئی نہ کوئی پیکیج دے کر ہمیں نہ ٹرخایا جائے گلگت بلتستان کے عوام کو ائین چاہیئے جو ہمارے تمام بنیادی انسانی سیاسی اور تمام اختیارات کو تحفظ دے کر حقوق دیئے جائے ورنہ ایف سی ار طرز کے قوانین کو اب گلگت بلتستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں بہت جلد اس حوالے سے ایسی تحریک شروع کرینگے جو اج تک کبھی بھی گلگت بلتستان میں شروع نہیں ہوئی ہو۔وزیراعلی اور وفاقی حکومت جی بی کے عوام کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرے اور عوام کے امنگوں کے مطابق حقوق دے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے جی بی پیکج 2018 کو واپس نہ لینے کی صورت میں عوام کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا