ضلع کھرمنگ میں تاریخی ورثہ تباہی کے دہانے پر، محکمہ آثار قدیمہ سمیت حکومت کو کانوں کان خبر نہیں۔

0 0

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ کھر (قلعہ) عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔زمانہ قدیم کے معماروں کے ہاتھوں تعمیر کئے گئے قلعہ آج قابل رحم حالت میں ہیں یہ قلعہ پچھلے سال لینڈ سلائیڈینگ کے زد میں آ کر قلعے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یاد رہیں یہ قلعہ تقریبا چار سو سے پانچ سو سال پرانی قلعہ ہے دوسری جانب اسی قلعے کے نزدیک چوٹی پر موجود قلعہ بھی عدم توجہ کے باعث منہدم ہوا ہے جس کے کچھ آثار اب بھی موجود ہے جبکہ یہ قلعہ جو کہ لینڈ سلائیڈینگ کے باعث متاثر ہوا ہے اس میں بھی پرانی چیزیں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے نظر آتے ہیں جس کا زمہ دار اس قلعے کے اصل مالکان راجہ خاندان ہے۔آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے اقدام اٹھانا اشد ضروری ہے تاکہ پرانے آثار کی حفاظت ممکن ہو سکیں اس قلعے کی مرمت پرانے طرز تعمیر کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ قلعہ اپنی اصل شکل میں لا سکیں۔ ورنہ دوسرے قلعوں کی طرح یہ بھی کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے میں دیر نہیں لگے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %