سکردو( نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ کی حکومت نے کرپشن چھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں سکردو شہر کی سڑکوں ترکول بچھا کر نئی تاریخ رقم کردی، تفصیلات کے سکردو شہر ماضی کے حکومت کی کرپشن کی وجہ سے اس وقت خستہ حالی کے شکار ہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اس وقت عوام اور ٹرانسپورٹرز کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے معمولی بارش کے بعد بھی اکثر علاقے جھیل کا منظر پیش کرتے ہیں۔ مسلم نون کی حکومت نے اس ے پہلے بھی سڑکوں کی غیرمعیاری طریقے سے ری کارپٹینگ پر عوام کئی بار احتجاج کرچُکے ہیں۔ اس بار حکومتی اہم عہدے داروں کی ملی بھگت سے کرپشن میں ملوث ٹھیکدار نے عوامی احتجاج سے بچنے کیلئے راتوں رات سکردو شہر کے کئی اہم شاہراہ پربغیر کسی صفائی اور سٹنڈرڈ کو خاطر خواہ میں لائے بغیر ترکول بچھا کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ عوامی حلقے اس اقدام پر سراپا احتجاج نظر آتا ہے۔ اس حوالے سے آج صبح سے ہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر فوٹوز اپلوڈ کرکے مسلم لیگ نون کی انوکھی کرپشن پر احتجاج کررہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے اہم سیاسی شخصیت محکمہ ورکس کی ملی بھگت سے اس کرپشن میں براہ ملوث ہیں لہذا نیب کو اس کے خلاف انکوائری کرنے کی ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا