کھرمنگ( نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ موضع غاسنگ نالہ روڈ پچھلے تین سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں، یہ سڑک اب مکمل طور پر ختم ہوکر پیدل چلنے والوں کے بھی قابل استعمال نہیں رہے۔ عمائدین علاقہ کے مطابق اس سڑک کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے دو مرتبہ خطیر فنڈز منظور ہونے کے باوجود غیر معیاری تعمیر اور کرپشن کی وجہ سے تعمیر کے چند ماہ بعد ہی خراب ہونا شروع ہوا تھا جو اب مکمل طور پر ختم ہوکر نام نشان تک باقی نہیں۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے اس سڑک کی دوبارہ تعمیر اور ترمیم کیلئے متعلقہ ادارے کو کئی بار درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یہ سڑک اہلیان غاسنگ کی ایک اہم ضرورت ہے کیونکہ غاسنگ نالہ میں جہاں لوگوں کے گھر بار زرعی زمینیں ہیں وہیں مال مویشی چرانے اور گھریلو ضروریات کی زرعی اشیاء کی نقل حمل کے حوالے سے یہ سڑک اہلیان علاقہ کیلئے ریڑھ کے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے اس اہم عوامی گزرگاہ کے حوالے سے نظراندازی سے عوامی میں مایوسی پھیل رہا ہے۔ اہلیان غاسنگ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی از سرنو تعمیر کیلئے سروئے کرائیں اور غاسنگ ٹاون سے غاسنگ نالہ چھوچن تک کیلئے سڑک کی تعمیر اور بجلی فراہم کریں۔ غاسنگ نالہ پر حکومت اگر معمولی توجہ دیں تو مستقبل میں ضلع کھرمنگ کی سیاحت اور زراعت کے حوالے سے نہ صرف سود مند ثابت ہوسکتا ہے بلکہ اس نالے کی خوبصورت وادیاں بہترین قسم کا ماڈل ولیج بن سکتا ہے۔
ضلع کھرمنگ کے موضع غاسنگ نالہ روڈ پچھلے کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا