لاہور(ویب ڈیسک)صاف پانی کمپنی سکینڈل میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف 5 بار طلب کرنے کے باوجود صرف ایک بار پیش ہوئے۔ 24 اپریل کو پیش ہو کر علی عمران سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لئے 3 مئی تک کا وقت مانگا تھا۔نیب حکام نے چوبیس اپریل کو علی عمران یوسف سے 14 سوالات کئے، جن میں سے وہ 11 کے جوابات نہ دے سکے۔ انہوں نے نیب کو کہا تھا کہ وہ بیرونِ ملک نہیں جائیں گے لیکن وعدہ کر کے بھی بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد پیش نہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 مئی، 7 مئی اور 21 مئی کو علی عمران نیب میں پیش نہ ہوئے۔ نیب کی جانب سے بھجوایا گیا سوالنامہ تاحال علی عمران یوسف کی جانب سے واپس نہیں دیا گیا ہے اور وہ کسی قسم کے ثبوت بھی نیب کو فراہم نہیں کر سکے ہیں۔
شریف خاندان کیلئے ایک اور مصیبت، خاندان کا اہم فرد گرفتار ہونے کا امکان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا