گانچھے (روزی محمد ) محکمے برقیات کے عملہ کی غفلت نے نوجوان کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق سکسا چھوربٹ میں محکمہ برقیات کے عملہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث بجلی کی مین لائن تار کھیتوں میں پڑی ہوئی تھی جب سکسا کے رہائشی 26سالہ نوجوان طالب کھیتوں کو پانی دینے گئے تو کھیت میں پڑی ہائی وولٹیج بجلی تار کے کرنٹ لگنے سے اپنے جان کی بازی ہار گئے۔ اہل علاقہ نے جگہ جگہ کاٹے ہوئے بجلی تاروں اور عملے کے غفلت کے باعث پیش آنے والے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کی پہلے کرنٹ لگنے سے نوجوان جان بجق ہوئے ایک صدمہ پہنچا اور بعد میں سکسا ہسپتال کی ابتر صورتحال نے ایک اور صدمے سے دوچار کردیا سکسا ہسپتال میں موجود ایمبولینس سول لوگوں کے ہونے کے باوجود پاک فوج کے زیر استعمال ہے جس کے باعث میت کو پوسٹمارٹم کےلیے خپلو منتقل کرنے میں شدید مشکلات پیش رہی ۔لواحقین نے سکسا ہسپتال میں سہولیات کی عدم موجودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کی ہسپتال صرف عمارت کی حد تک رہ گئی ہے عمارت کے اندر فوری طبعی امداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا