گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت میں ایف سی این اے کی جانب سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ہم جس دوراہے پر کھڑے ہیں اس میں ہمارے ساتھ دینے والے کم اور مخالفت کرنے والے زیادہ ہیں۔ ایسے میں صحافت ذمہ داری کا دوسرا نام ہے صحافیوں کو محل وقوع اور موجودہ صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے نئی نسل کی تربیت کرنی ہوگی۔ ملک اور قوم کی سالمیت کے لیئے ہمیں مل کر کام کر نا ہوگا اور ملکی مفاد کے لیئے میڈیا کو اپنا کر دار ادا کر ناہو گا میڈیا پاکستان کی فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے صحافی جہاندیدہ ہیں اور یہاں کے نوجوان صحافی بھی خطے کے کیلئے ایک اہم حصہ ہیں۔اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہاکہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے یہ بلاوجہ نہیں ملکی سالمیت میں میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کا جو کردارہے وہ ہمارے سوسائٹی میں اسے کوئی بھی نابلد نہیں،غلط اور صحیح کا انتخاب اور جانچ پڑتال میڈیا کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ہر ایک روشن سمت کے ساتھ ساتھ تاریک سمت ہوتی ہے اور صحیح سمت کا انتخاب ایک صحافی ہی کر سکتا ہے۔ہم اس وقت جس دوراہے میں کھڑے ہیں یہ ہماری لئے ایک چیلنج ہے اس دوراہے کو صحیح سمت میں ڈالنے کیلئے میڈیا کا رول اہمیت کا حامل ہے ۔ذمہ داری میڈیا کی ہوتی ہے کہ ایک زاویے کو نظر انداز کر کے دوسرے کا چناو نہ کریں۔نوجوان ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیکیورٹی نظام بہت مضبوط ہے۔افواج پاکستان ملکی سالمیت کا سر چشمہ ہے آپس میں متحد اور اتفاق کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔اتحاد و اتفاق میں بہت طاقت ہے۔مثبت سوچ اور زمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ صحافی آپس میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کریں اورملکی سالمیت اور قومی معاملات میں شعور اجاگرکرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفادات کو ترجیح دینا اس شعبے کے روح کی منافی ہے۔ فورس کمانڈرمیجر جنرل ثاقب محمود ملک نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے اہم ہے اور معاشرے کی بہترین تشکیل میں صحافت کے کردار کو کسی بھی طرح مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے ملک وقوم کی سلامتی میں میڈیا آ ج فرنٹ لائن کا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا شعبہ احساس زمہ داریاں کا شعبہ ہے رپورٹنگ کے وقت قومی اور علاقائی مفاد کو مدنظر رکھنا اولین زمہ داریوں میں شامل ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا