سپریم کورٹ کا مسلم لیگ نون پرعدالتی ایٹم بم گرانے کا سلسلہ جاری، اسحاق ڈار کی سنیٹ کی رکنیت معطل۔

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے طلبی کے باوجود عدم پیشی پر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طورپر معطل کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نوازش پیرزادہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے سینیٹ انتخابات میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا ۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کہاں ہیں اسحاق ڈار ؟ وہ کیوں نہیں آئے؟ انہیں ایک دن تو آنا ہی پڑے گا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں ،وہ عدالت نہیں آ سکے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خبروں میں تو اسحاق ڈار کو آتے جاتے دیکھتے ہیں، وہ صحت مند ہیں اور یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کو آنا ہی پڑے گا، بتائیں وہ کس دن آئیں گے؟عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر سابق وزیر خزانہ کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھاجس میں مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کے مطابق وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website