اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف مبینہ طور پر اربوں ڈالر بھارت منتقل کرکے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم اور دیگر افراد کے خلاف 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد نے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر منتقل کیے جس سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جب کہ پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ نیب اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا