شگر(پ ر)ایکسین تعمیرات شگر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔ اور شگر میں ٹھیکوں کی بندربانٹ پر مسلم لیگ (ن) کو سخت تشویش ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان رمضان کے بعد شگر کا دورہ کریگا اور ورکر کنونشن میں شرکت کرینگے۔ جبکہ شگر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرینگے۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) شگر کے پارٹی کارکنان اور عہدیداروں کا اہم اجلاس شگر میں منعقد ہوئے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ،سب ڈویژن اور سٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ(ن) دن بدن شگر میں مضبوط اور پارٹی پوزیشن بہتر ہورہا ہے۔ کارکنان پہلے سے زیادہ منظم ہوکر فعال کردار اداکررہے ہیں۔لہذا کارکنان یہ جذبہ ہمیشہ قائم رکھیں۔ہماری مخالفین کا وجود صرف اخباری بیانات کی حد تک ہے تاہم حقیقت میں شگر میں صرف مسلم لیگ (ن) کے سواء کوئی بھی پارٹی کے وجود ہی نہیں۔اجلاس میں تمام عہدیدارون نے طاہر شگری کی شخصیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے ان کی ہرحکم اور ہدایات پر جان نچھاور کرنے کا اعلان کیا۔اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار قراردیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی رکینیت سازی کو یونین کونسل سطح پر تیز کرتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال اور بہتر بنایا جائے گا۔اور آئندہ الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔اجلاس میں رمضان کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ شگر کے موقع پر تاریخی استقبال اور بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔وزیر اعلیٰ دورہ شگر کے موقع پر ورکر کنونشن میں شرکت کرینگے۔جس کیلئے شگر کے دور دراز علاقوں سے تام کارکنان شرکت کرینگے۔جبکہ شگر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرینگے۔اجلاس میں ایکسین تعمیرات کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ اور شگر میں ٹھیکوں کی بندربانٹ پر مسلم لیگ (ن) کو سخت تشویش ہے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ شگر کے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس لئے جاری سکیموں کی معیار کے حوالے س کمیٹی تشکیل دیکر سخت نگرانی کیا جائے گی۔اجلاس میں سب ڈویژن شگر کے باقر سنگے،نائب صدر شکیل راٹھور ۔جنرل سکریٹری رجب علی،ساجد علی،آصف علی، مجید ملک،محمد نذیر شگری،حاجی رضاخاناور درجنوں کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا