گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کیلئے کشمیر ریلی میں شریک نہ ہونا جرم قرار دے دیا۔

0 0

گلگت (ٹی این این) گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کو کشمیر ریلی میں شریک نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو انجنئیرواٹر اینڈ پارو گلگت بلتستان کے آفس سے جاری ایک نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ملازمین کل پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کریں بصورت دیگرشریک نہ ہونے والے ملازمین کے خلاف  سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ سرکاری ملازمین محکمہ واٹر اینڈ پاور میں پائے جاتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website