شگر(ممتازشگری سے)محکمہ تعلیم اورنمائندوں کی غفلت کلاس رومزکی قلت کے باعث ہائی اسکول داسوکے طلباء خیموں میں بیٹھ کرپڑھنے پرمجبور،تفصیلات کیمطابق ہائی اسکول داسومیں کلاس رومزکی کمی کے باعث طلباء خیموں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہے،اس سے پہلے دوکلاسسزآسمان تلے کلاس لینے پرمجبورتھے تاہم ضلعی انتظامیہ کیطرف سے دوخیمے فراہم کیے گئے ہیں۔خیموں کی فراہمی پرداسوویلفئیرآرگنائزیشن نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ خیموں کی فراہمی پرہم ضلعی انتظامیہ کے نہایت مشکوروممنوں ہے کہ انہوںنے طلباء کی مشکلات کے مدنظررکھتے ہوئے خیموں کی فراہمی یقینی بنائی،انہوں نے وزیراعلیٰ اورموجودہ منتخب نمائندہ عمران ندیم سمیت تمام اعلیٰ عہدیداران سے پرزوراپیل کی ہے کہ جلدازجلدہائی اسکول داسومیں نئی کلاس رومزتعمیرکیے جائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو تعلیم کی حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا