شگر( نامہ نگار) محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی و غفلت شگر ہیڈ کوارٹر کی سڑکیں قبرستان کا منظر پیش کرنے لگے۔ جگہ جگہ ٹوٹی سڑکیں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی عدم دلچسپی اور عدم نگرانی کی وجہ سے ضلع شگر کی ہیڈکوارٹر کی سڑکیں جگہ جگہ سے اکھڑ گئے ہیں۔جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کا چلنا دشوار ہوگئے ہیں ۔جبکہ ہیڈ کوارٹر کے حدود میں کئی جگوں پر کلوٹ ٹوٹنے سے میںکھڈے پڑ گئے ہیں جہاں متعدد گاڑیوں کو حادثہ پیش آچکا ہے۔اورکسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شگر میں سڑکوں پر تعینات بیشتر روڈ قلیاں سڑکوں کے بجائے آفس اور آفیسروں کی گھروں پر ڈیوٹی پر تعینات ہے ۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر کام کرنے کیلئے مشکل سے تین سے پانچ قلیاں ہی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت نہیں ہوپارہے ہیں۔جس کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا