سیاحت کا موسم شروع ہوتے ہیں قومی آئرلائن نے گلگت بلتستان کی معیشت پر حملہ کردیا۔

0 0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی آئر لائن کی جانب سے گلگت بلتستان کے روٹس کیلئے اچانک کرائے کی اضافے نے جہاں گلگت بلتستان کے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا وہیں اس خطے کا رخ کرنے والے سیاح میں پریشان نظر آتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے اکنامی کلاس کا کرایہ 12000 اور سفر کا دورانیہ دو گھنٹے ہیں ۔ جبکہ اسلام آباد سے سکردو کا سفر 45 منٹ سے لیکر ایک گھنٹے کا ہے جس کیلئے کرایہ 16620 لیا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی نے ٹیکس مخالف لانگ مارچ اور احتجاج کے دوران قومی آئر لائن کے کرایوں کو بھی ٹیکس فری قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پی آئی اے کی جانب سے اتنا نامناسب کرایوں کا اضافہ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ عوامی مطالبے اور احتجاج کی کوئی حیثیت نہیں۔ یاد رہے گلگت بلتستان بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کے ٹیکسز کا نفاذ بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی احتجاج کے بعد گلگت میں قائم ٹیکس کلکش کے تمام دفاتر بن کر دئے گئے ہیں موبائل کمپینوں نے ٹیکس کی وصولی ختم کردیا ہے، بنکوں میں ٹرانزیکشن کیلئے جو ٹیکس کاٹا جاتا تھا اسے بھی معطل کیا ہے ۔ دوسری طرف سست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کی وصولی کے خلاف تاجروں کا احتجاج جاری ہیں۔ لیکن پی آئی اے ابھی تک فی مسافر مبلغ 620 روپیہ ٹیکس وصول کررہا ہے اور ساتھ ایک گھنٹے سے کم مسافت کے سفر کیلئے نامناسب کرایہ وصول کررہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے متنازعہ خطے کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے ناروا سلوک کو ختم کریں کراچی کے سفر کا نصف کرایہ گلگت بلتستان کے روٹ سے لیا جائے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس تمام معاملے کا جائزہ لے رہا ہے اور بہت جلد اس ظلم کے خلاف احتجاج بلند کریں گے۔

یاد رہے اس کے علاوہ اسلام آباد آئرپورٹ پر ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے پی آئی آے کا عملہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایک ہزار سے لیکر تین ہزار تک رشوت لیتے ہیں۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کے یوتھ کئی بار احتجاج بھی کرچکے ہیں اور رشوت لیتے وقت کی فوٹو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے لیکن کوئی ایکشن لینے والا نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %