پیپلز پارٹی نے ضلع دیامر میں رکنیت سازی شروع کر دیا۔

0 0

چلاس(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے ضلع دیامر میں رکنیت سازی شروع کر دیا،تحصیل چلاس ،تحصیل داریل اور تحصیل تانگیر کے صدور کو رکنیت سازی فارم تقسیم کر دیئے گئے،پیپلز پارٹی دیامر کے جزل سیکرٹری سید آمان بٹو نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام تحصیلوں کے صدور اور سٹی چلاس کی نئی کابینہ کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تیزی سے رکنیت سازی مہم کو مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں سینکڑوں لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور روزانہ سینکڑوں جیالے پارٹی کے رکنیت حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2020کو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے میدان مار لے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website