گلگت (پ،ر)اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری ان ایکشن شہر میں صفائی نہ کرنے والے بھٹیوں اور ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈاون 2بھٹیوں اور ایک منتو کی دکان کو ناقص صفائی پر سیل کردیا،فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے خلاف بھاری جرمانے ،سرکاری فٹ پاتھوں پہ ناجائز قبضہ جماکر کاروبار کرنے والے مافیا کا ٹھکانہ جیل ہوگا، جبکہ ایک درجن سے زائد ہوٹلوں کو حالت بہتر کرنے کیلئے مہلت دے دی جبکہ بیکری کے نام پر زہر کھلانے واے بھٹی مالکان کو دو ہفتے کی نوٹسز جاری ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری ،تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،میڈیا کے نمائندوں ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین ایم سی پولیس فورس ،جی بی پولیس جوانوں اور لیوی کے ہمراہ گھڑی بازار ،اتحاد چوک بازار ،مدینہ مارکیٹ بازار ،کرنل حسن مارکیٹ بازار ،این ایل آئی چوک ،نسیم سینماءبازار ،ایئرپورٹ روڈ ،کلمہ چوک تک ہوٹلوں اور فٹ پاتھوں سمیت آئیل پمپوں پر چھاپے مارے ،دوران چھاپے انہوں نے ناقص صفائی پر اعجاز بیکرز کے بھٹی،ارشد سوٹس اور بھٹی اور چائینز فوڈز ڈار پلازہ کو ناقص صفائی پر سیل کرنے کا حکم دیا اور اپنی موجودگی میں سیل کرادیا ،جبکہ دیگر بڑے چھوٹے ہوٹلوں میں کچن میں مناسب صفائی نہ کرنے پر انہیںوارننگ دیتے ہوئے تحصیلدار اور فوڈ انسپکٹر کو ہدیات دیں کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر انکے صفائی کا نظام چیک کریں ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل مالکان اور سویٹس بنانے والے اور کیک فیکٹریوں کو ہر حال میں اپنی صفائی یقینی بنانا پڑے گا ہم عوام کو بیکری اور ہوٹلوں میں کھانوں کے نام پر زہر نہیں کھلا سکتے ،عوام ،میڈیا اور سول سوسائیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سماجی جرائم کم ہوسکے بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے قبل گلگت کے ہوٹلوں اور بیکریوں کے نظام صاف ستھراءرکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ گلگت شہر کو سیف سٹی بنانے کیلئے چیف سیکریٹری صاحب کے احکامات پر عملدرآمد تیز کردیا ہے اس سلسلے میں شہر کے ہوٹلوں ،،بھٹیوں ،کارخانوں سمیت لکڑی کے کام کرنے والے فیکٹریز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کیلئے گلگت فائر سٹیشن کے سفارشات پر عملدرآمد کریں گے انکی طرف سے معیاری قرار دیئے جانے والے آگ بجھانے والے آلات ہی تنصیف کیلئے زمہ داروں کو پابند کریں گے غیر معیاری آلات ہرگز ناقابل قبول ہونگے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،فائر آفیسر عبداللہ اور میونسپل انسپکشن ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ہوٹل کے مالکان ،بھٹی مالکان ،سویٹس فیکٹریاں ،لکڑی کے کارخانوں،سمیت بڑے بڑے جنرل سٹور مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کیا بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کو ہرحال میں کسی بھی ممکنہ طور پہ لگنے والی آگ سے محفوظ بنانے کیلئے چیف سیکریٹری کی جانب سے تحریری طور پہ دی جانے والی احکامات پر ہر حال میں عملدرآمد کرتے ہوئے شہر ی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور فائر آفیسر کی جانب سے منظور شدہ آگ بجھانے والے آلات ہی تنصیف ہونگے دوسری جانب تحصیلدار ہیڈ کوآر ٹر /ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس حسین شاہ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 5ملزمان کو جیل بھیج دیا جبکہ کم عمری کے باعث 4ملزمان کو سخت تنبیح کرکے رہا کر دیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سٹی پولیس نے دریا گلگت میں نہانے والے 9ملزمان کو گرفتار کرکے اے سی /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضاچوہدری کی عدالت میں پیش کردیا ،اسسٹنں کمشنر نے کاروائی کیلئے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر /ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس حسین شاہ کی عدالت منتقل کرتے ہوئے فوری فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس حسین شاہ نے اوپن ٹرائیل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے جیل کی سزا سنادی ،جس میں 4ملزمان کو کم عمری کا فائدہ دیکر سخت تنبیح کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ دیگر 5ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل روانہ کردیا گیا واضح رہے کہ دریا گلگت پہ نہانے اور کپڑے دھونے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144نافذ کردیا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا