سپریم کورٹ کا مسلم لیگ نون کو ایک اور خوفناک سیاسی جھٹکا، خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قراردے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 10 اگست 2017 کو عمران خان کی ہدایت پر خواجہ آصف سے 2013 کے عام انتخابات میں شکست کھانے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں اوراہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %