شگر(نامہ نگار) سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر برالدو روڈ ایک بار بلاک ۔برالدو کے عوام کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابقدنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی طرف جانے والی سڑک کیوا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے سے مکمل بند ہے۔جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔سڑک بلاک ہونے کے بعد علاقے میں غذائی بحران اور صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے برالدو کے عوام محصور ہوکر رہ گیا ہے۔علاقے میں موجود خوراک کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔جبکہ سکردو سے اشیاء خوردنوش نہ پہنچنے سے سخت غذائی قلت کا سامنا ہورہاہے۔یاد رہے گذشتہ سال بھی یہ سڑک اسی طرح اور اسی ٹائم پہ بلاک ہوا تھا پھر مسلسل تین ماہ بند رہا تھا۔اسی روڈ پر تقریبا 23 لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہے مقامی لوگوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے ورنہ ایک دفعہ پھر ہم k2 روڈ سیاحوں کیلئے بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا