دیانتداری اور محنت و لگن سے کام کیا توکامیابی یقینی ہے ، ڈی سی نگر کا تقریب سے خطاب۔

0 0

نگر ( بیورو رپورٹ) دیانت اری اور محنت و لگن سے کام کیا جائے تو کوئی مشکل نہیں کہ ادارہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ممبر اسمبلی جاوید حسین اور دپٹی کمشنر نگر نوید احمد کا اسقرداس نگرمیں ایگل کوآپریٹیو سوسائیٹی کے افتتاحی تقریب سے ملتا جلتا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق ایگل ملٹی پر پز کو آپریٹیو سوسائٹی کے تیسرے برانچ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اسقرداس نگر کے مین بازار مین پہلی منزل پر کو ااپریٹیو سوسائیٹی کے خوبصورت دفتر کا آغاز کیا گیا۔ ممبر اسمبلی جاوید حسین اور ڈی سی نگر نوید احمد کو بچے نے گلدستہ پیش کر کے دفتر کے دروازے پر خوش آمدید کہا ۔افتتاح کے لئے ڈپٹی کمشنر نگر اور جاوید حسین نے فیتہ کاٹا جبکہ ایک عالم نے ادارے کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرادی۔ بعد میں تقریب کے آغاز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر واجد فیضی نے ادارے کی کارکردگی اور طریقہء کار سے متعلق گفتگو کی ۔ انہوں نے ادارے کے قیام سے اب تک کی پراگریس پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چند سالوں میں اس ادارے نے ضلع نگر میں اپنا تیسرا دفتر کا افتتاح کیا ہے ۔ علاقے کی عوام کو مائیکرو لوننگ کے زریعے علاقے میں خوتین و حضرات کو تجارت کر کے اپنی معیشت بڑھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اب تک سینکڑوں افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ممبرا سمبلی جاوید حسین نے کہا کہ آج کے سی بی ایل گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ بنا ہے انہوں نے اس طرح اپنے سفر کاآ غاز کیا تھا اور آج گلگت بلتستان میں تجارت اور حکومتی امداد میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اگر خلوص محنت اور دیانت داری سے کام کیا جائے تو ایگل ملٹی پرپز کو آپریٹیو سوسائیٹی بھی اس سے بڑا ادارہ بن سکتا ہے ۔ ڈی سی نگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں سے متعلق ہم عوامی شکایات اور عوامی مفادات کو دیکھتے ہیں اور اسی حساب سے ہم امید رکھتے ہیں کہ ایگل ملٹی پرپرپز کو آپریٹیو سوسائیٹی بھی عوامی مفاد میں کام کرتے رہیگی۔ ٓٓغ

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website