نگر ( اقبال راجوا) اگر ضلع نگر کی انتظامیہ حفیظ الرحمٰن کی غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرے تو ایک دن احد چیمہ کی طرح جیل میں ہوگے، حفیظ الرحمٰن اپنی سیاسی آقائوں کی طرح جھوٹ بولنے کے عادی ہیں،گلگت بلتستان کی ایک ایکانچ گلگت بلتستان کے باسیوں کی ہے انہوں نے پاکستان کے اسلامی نظرئے کی وجہ سے آج تک اپنی قربانیاں دی ہیں ۔ PTIگلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان کا نگر کی دہلیز سکندر آباد سے ممبر سازی مہم کی تقریب سے خطاب ۔ ُی ٹی آئی رہنما صوبائی حکومکت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگر کی ضلعی انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ کے کسی دبائو مین آنے کی ضرورت نہیں ہم ان کے پیچھے ہیں ۔حفیظ الرحمان اور امجد ایڈوکیٹ ایک گھنٹے کے لئے بھی اپنے قائدین کی تعریف نہیں کر سکتے ہیں لیکن ہم اپنے قائد کی تعریف کریں تو دس دس دن بھی کم ہوتے ہیں۔ وفاقی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں کے جیسا سلوک کیاہے ۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ملک میں سیاسی صورتحال بتا رہی ہے کہ آنے والے عام انتخابا ت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے اپنی ٹیکٹیں olxپر بھی ڈال دیں گے تو کوئی لینے کے لئے موجود نہین ہوگا۔ تقریب میں جنرل سیکڑیٹری پی ٹی آئی گلگت بلتستان فتح اللہ نے کہا کہ ضلعی صدر موسیٰ علی کو ایک ہفتے کے اندر ضلعی سطح کی تنظیم سازی مکمل کر کے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ تنظیم سازی تقریب سے نگر کے سینئیر کارکن زوار امیر حمزہ نے کہا کہ اسلامی تحریک ہمیں کہتی ہے کہ گھر اور سبکچھ اجڑے لیکن پارٹی زندہ رہے پی پی والے بارہ کروڑ خرچ کرکے بارہ روپے کا بھ پانی سکندر آباد کی عوام کو نہیں دے سکے۔ تقریب سے معروف شاعر محقق دانشور اور مصنف محمد اسمائیل تحسین نے پارٹی تنظیم سازی اور فعالیت کے حوالے سے بات کی ۔ تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے قائد عمران خان کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا