نیب نے اپنے ہی ادارے کے اہم افسر کو کرپشن اور غفلت کے الزام میں معطل کردیا، تحقیقات کا فیصلہ۔

0 0

لاہور ( ویب ڈیسک ) ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی پر معطل کردیا گیا۔چیئرمین نیب نے رمضان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان کی ہدایت پر ادارے کے 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے اپنا احتساب ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website