اسلام آباد( ویب ڈیسک) چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں ۔دہشتگردی ایک دشمن ہے جس کا پوری عالمی برادری کو سامنا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنگ ین نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے کیونکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔ دہشتگردی ایک دشمن ہے جس کا تمام بین الاقوامی برادری کو سامنا ہے ہمیں توقع ہے کہ بین الاقوامی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے گی اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ موثر تعاون کرے گی۔ مبصرین چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ دورہ بیجنگ کے پس منظر میں خصوصی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ چینی حکام کو خدشہ ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ چینی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کےخلاف کئی معاملات اٹھائیں گی ۔ اس سے قبل ہی چینی وزارت خارجہ نے اپنے سدا بہار دوست پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرکے بھارت کو واضح پیغام دے دیا۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان دہشتگرد برآمد کرنے والی فیکٹری ہے۔
چین نے ہمالیہ سے بلند دوستی کا حق ادا کردیا، دشمن کے پیٹ میں سخت مروڑ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا