نگر ( اقبال راجوا) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ نگر کامیاب اور تاریخی رہا ،ہم ان کے میگا پروجیکٹ کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہیں ، عوام نگر وزیر اعلیٰ کا اتنے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل چھلت شینبر۔انہوں نے مذید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے نگر کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے لئے تحصیل شینبر کے کارکنوں بالخصوص جنرل سیکریٹری حاجی قربان علی کی خواہش کرتے ہوئے تحصیل شینبر تشریف لائے اور کے کے ایچ کو لنک کرنے کے لئے چھلت آر سی سی پل ،خواتین ڈگری کالج،تحصیل چھلت کو فعال کرنے اور چھلت برویلی روڑ ٹینڈر کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کر کے فوری طور پر دس دن کے اندر روڑ کام شروع کرانے جیسے منصوبوں کا اعلان کر کے عوام شینبر کا دل جیت لینے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کا ایک ضواز فراہم کیا ہے ۔ نمبردار طالب حسین نے مذید کہا کہ سی ایم حافظ حفیظ الر حمٰن کے ترقی پسند وژن کو عوام نگر میںخوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اب عوام نگر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وژن اور ان کے منشور کو خوب سراہتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان با لخصوص گلگت بلتستان میں ترقی سے بہت لگائو ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم نگر کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہونگے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ نگر کامیاب اور تاریخی رہا۔ رہنما مسلم لیگ نون
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا