نگر(نمائندہ خصوصی) ضلع نگر کے علاقہ شینبر میں عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست پر گہرا ضرب لگایا۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک طرف خود کوخود کو سیکولر قومی جماعت کہتی ہے۔ مگرحقیقت یہ ہے کہ یہ جماعت مذہبی اور علاقائی پتہ استعمال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو 315سے زائد لاشوں کا تحفہ دیا۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں ہے جو پیپلزپارٹی کی فرقہ پرست سیاست سے متاثر نہیں ہوا ہو لاشوں کے تحفے دینے والوں پر سوائے افسوس کے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ نگر میں عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہے پیپلزپارٹی کی وفاق میں بھی حکومت تھی اور گلگت بلتستان میں بھی مگر انہیں عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں تھی۔اُنہوں نے پانچ سال صرف اپنے مال بنانے گزار لئے ، مہدی شاہ نے پانچ سالوں میں چار سال اسلام آباد میں گزارے آدھا سال بیرونی دوروں میں گزارے اسلام آباد اور سکردو میں لاکھوں روپے کرایہ پر گھر بنایا ۔ محکمہ تعلیم کے اساتذہ سے لیکر گریڈ 1تک کی پوسٹوں کو بھی بھیجا گیا ضلع نگر کو اس دور میں یکسر نظر انداز کرکے دیوار سے لگایا گیا پورے پانچ سالوں میں کوئی سڑک، پرائمری سکول ، ہسپتال اور پل نہیں بناسکے اور بعد میں مذہبی پتہ استعمال کرکے یہاں سے جیت گئے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا