سکردو( نامہ نگار خصوصی )واپڈا کے بجلی گھر بیٹھ گئے ، شہر میں تین روز سے بجلی غائب ، شہری لالٹین کے دور میں پہنچ گئے ، سکردو شہر کو بجلی کی ترسیل کرنے والے واپڈا کے بجلی گھر ایک کے بعد دیگر ے خراب ہو گئے ہیں جس سے پورے شہر میں بجلی کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔ بجلی گھروں کی بندش سے پورا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے اور بعض حصوں میں تین روز سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے شہری لالٹین کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا اور محکمہ برقیات کے درمیان آنکھ مچولی اور سرد جنگ نے شہریوں کا کچومر نکال دیا ے اور لوگ 21ویں صدی میں بھی قرون اولیٰ کے دور میں زندگی گزا ر رہے ہیں ۔
سکردو میں بجلی کی آنکھ مچولی مسلسل جاری،عوام مسلم لیگ کی حکومت سے بیزار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا