چلاس(بیورورپورٹ)گراونڈ ریلٹیزکو سامنے رکھتے ہوئے متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی ری سٹیلمنٹ کو یقینی بنائیں گے ۔ڈیم متاثرین کی آباد کاری کیلئے مختلف آپشنز رکھے ہیں ،متاثرین جہاں چاہیں گے وہاں آباد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارجزل منیجر واپڈا لینڈ ایکوزیشن اینڈ ہومین ریسورسس برگیڈئر(ر)شعیب تقی نے چلاس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حقیقی متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی آباد کاری کیلئے متاثرین کو مختلف آپشن دیں گے اور فردا فردا متاثرین سے رائے لی جائیگی ،آیا متاثرین کہاں بسنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حقیقی متاثرین کی اکثریتی رائے کو فوقیت دی جائیگی اور ان کی خواہیش کے مطابق ری سٹلمینٹ کا عمل مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیم پر اگلے سال کام شروع کریں گے ،ریاستی مفاد کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے مختلف قبائل آپس میں رشتوں کے لڑی میں پروئے ہوئے ہیں ،اپنے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بھی متحد ہوجائیں تاکہ ڈیم متاثرین کی آباد کاری ممکن ہوسکے ،اپنے زاتی مفادات کے کھول سے بھی باہر نہ نکلیں اور آباد کاری کا بھی مطالبہ کریں ،ایسا نہیں ہوسکتا ہے ،تمام قبائل ایک ہوجائیں اور لچک دیکھا کر واپڈا کو متاثرین کی آباد کاری کا موقع فراہم کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں حقیقت پسندی پر یقین رکھتا ہوں ظلم اور تشدد کا سخت مخالف ہوں ،انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے جارہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ڈیم متاثرین سے متعلق تمام مسلے مسائل جلد حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ،دیامر میں واپڈا کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرے گی اور انٹر ڈسٹرکٹ لیول پر مختلف ایونٹس کا انعقاد کروائیں گے ،جس سے یہاں کے مختلف لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور آپس میں پیار و محبت کی فضا قائم ہوگی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا