اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےایک بار پھر جے آئی ٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ جے آئی ٹی چھ ماہ تک کیا کرتی رہی جو ان کو کیس ثابت کرنے میں اتنی مشکل پیش آ رہی ہے تو مریم نواز نے جواب دیا کہ اب ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی ہی بنے گی جو جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے پر ان سے حساب لے گی۔دریں اثناء اس موقع پر ایک صحافی نے مریم نوازسے سوال کیا جو انہیں ناگوار گزرا اوراس کی شکایت اپنے والد میاں نوازشریف سے کردی ۔مریم نوازنے کہا کہ یہ بہت بدتمیز رپورٹر ہے ،عجیب و غریب سوال کرتا ہے۔لگتا ہے اس صحافی کو سوال فیڈ کروائے جاتے ہیں کیونکہ مذکورہ صحافی نے پچھلی سماعت پر بھی ان سے اسی قسم کے سوال کئے تھے ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استفسار کیا کہ یہ صحافی کس ادارے میں کام کرتا ہے ؟نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق اس صحافی کا نام انعام خٹک ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا