اسلام آباد (آئی این پی) آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ کا قیام عمل میں آچکا،ا ب آزاد کشمیر میں معدنی و صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی،معدنی شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے 12 ارب ڈالر تک کا منافع حاصل کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آزادکشمیر معدنی و صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا،قبل ازیں وزیراعظم نے نمائش کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیر صنعت وحرفت نورین عارف سمیت دیگر وزرا اور حکام موجود تھے ، سیکرٹری صنعت راجہ طارق مسعود نے نمائش بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی ، نمائش کے دوران قیمتی پتھروں کی نیلامی بھی کی جائے گی۔
آزاد کشمیر میں معدنی و صنعتی ترقی کی راہ ہموارکرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا