کپتان کو بھی سونے کا تاج پہنانے کی تیاریاں مکمل،متوالے آمد کے منتظر۔

0 0

گوجرانوالہ( ویب ڈیسک )گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے 40تولہ سونے کا تاج اور چاندی کا بلا تیار کرلیا گیا جو انکو جلسے میں پہنایا جائے گا عمران خان آج گوجرانوالہ کاایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر انھیں40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔عمران خان گوجرانوالہ کے طوفانی دورے کا آغاز دوپہر دو بجے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔عمران خان کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ میاں طارق نے حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی، جلسے میں ن لیگی ایم این اے میاں طارق پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگےسونے کا تاج اور چاندی کابلا ایم این اے میاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website