محکمہ جنگلات شگر نے ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

0 0

شگر(عابدشگری)ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر شگر محمد عیسیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات شگر ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائیں گے ۔ جس کیلئے تیاری مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں جنگلات کی فروغ کیلئے بہتر مواقع موجود ہے۔اور یہاں کے کمیونٹی جنگلات کی اگائو میں محکمہ جنگلات کیساتھ رابطے میں ہیں اورپودے لگانے کیلئے پر امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ جس کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے تیاری مکمل ہیں۔شگر کے مختلف نرسریوں میں پودوں کی کوئی کمی نہیں۔ جبکہ ایور گرین پودے دیگر شہروں سے منگوایا گیا ہے۔ جنہیں شہریوں اور کمیونٹی تنظیموں کو فراہم کیا جارہا ہے۔جس کیلئے کمیونٹی اور کمیونٹی تنظیمیں رابطہ کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کو سرسبزو شاداب بنانا محکمہ جنگلات کا مشن ہے جس میں کامیابی کیلئے کمیونٹی کی تعائون نہایت ضروری ہے۔انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوجائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website