کراچی( پ،ر) کراچی میں زیر تعلیم ضلع کھرمنگ بلتستان سے تعلق رکھنے والے غاسنگ اور منٹھوکھا کے طلباء نے علاقے میں سرکاری فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی، ایل ،بی،آر،ڈی اور محکمہ ایجوکیشن سے اس علاقے کیلئے گزشتہ دس سالوں میں الاٹ ہونے والے تمام منصوبوں کی چانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔
غاسنگ اور منٹھوکھا یوتھ الائنس کے رہنماوں نے مزید کہا ہے کہ اُن کے علاقے میں سرکاری فنڈز سیاسی اثرروسوخ کی بنیاد کر صرف کاغذی کاروائی کرکے سرکاری فنڈز ہڑپ کرتے رہے ہیں، اس وجہ سے یہ علاقہ ترقیاتی حوالے مخدوش صورت حال اختیار کر گیا ہے، اُنکا کہنا تھا کہ غاسنگ نالہ کی سڑک کیلئے دو دفعہ کثیر رقم منظور ہونے کے باوجود آج اس سڑک کی نام نشان تک باقی نہیں، غاسنگ نالے میں واٹر شیڈ اور گاوں میں کوہل کے نام پر کئی بارفنڈز ہڑپ کئے گئے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹ عناصر کرپشن کو قانون اور حق سمجھ بیٹھا ہے۔ آخونپہ غاسنگ میں دریا پر بند لگانے کے نام پر گزشتہ بیس سالوں سے کرپشن کا ایک بازار کھلا ہے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔
اسی طرح منٹھوکھا گمیل تعمیر بجلی گھرکے تعمیر ی کام میں کرپشن کے حوالے سے بار بار نشاندہی کرنے کے باجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، منٹھوکھا ندی کو کچھ عناصر نے ایک طرح سے فکس ڈیپازت سمجھ رکھا ہے یہاںہر سال عوامی املاک کو بچانے کیلئے فنڈز آتے ہیں لیکن سیاسی اثررسوخ کی بنیاد پر من مانی کرکے کھا جاتے ہیں۔ منٹھو نالہ روڈ بھی خستہ حالی کا شکار ہیں اور یہاں کئی بار حادثات ہوچُکے ہیں لیکن اس سڑک کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ انکم سپورٹ کیلئے فیک سروے کی نتیجے میں گزشتہ کئی سالوں سے فنڈز غریب کے بجائے صاحب استطاعت اور سرکاری ملازمین مستفید ہورہے ہیں ۔
اُنہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں جاری پراجیکٹ کیلئے خصوصی مانیٹرینگ ٹیم تشکیل دیں اور گزشتہ دس سالوں کے درمیان اس علاقے کیلئے منظور ہونے والے تمام پراجیکیٹس کو چیک کریں اور سرکاری خزانے کو چونا لگانے والے عناصر کو کڑی سزا دیں۔
ضلع کھرمنگ غاسنگ اور منٹھوکھا میں سرکاری منصوبوں میں کرپشن کے خلاف انکوائری کا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا