محکمہ ڈاک نے ضلع کھرمنگ کے قدیم ڈاکخانے کو ختم کرنے کاعندیہ دے دیا، عوام احتجاج کیلئے تیار۔

0 0

کھرمنگ(ندیم ترکتی )کھرمنگ کے بارڑر ایریا میں موجود ترکتی پوسٹ برانچ آفس جو کہ 800 نفوذ سمیت پاک فوج خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔لائن آف کنٹرول کے حدود میں بینک کی سہولیات پہلے ہی موجود نہیں ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرتا پڑتاہے۔ علاقے میں واقع ایک پوسٹ آفسجہاں لوگ بلنگ، پنشن، منی آڈر،پیسے ٹرانسفر،اور اکاؤنٹ میں پیسے جمع کراتے ہے۔جس میں اکثریت بزرگ حضرات بیوہ اور خواتین کی ہے۔ محکمہ پوسٹ آفس کے اعلی حکام نے ترکتی برانچ آفس کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اس خبر کے بعد علاقے کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےاہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈاک اگر ترکتی سب پوسٹ آفس کو برانچ پوسٹ آفس کا درجہ دینے کے بجائے اسے ختم کیا تو باڑر ایریا کے عوام احتجاج کا حق رکھتے ہے۔اُنکا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات دینے کے بجائے ان سے سہولیات چھین رہے ہیں۔ اس برانچ پوسٹ آفس سے ترکتی، حمزیگوں، سنکرمو، شریٹینگ کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ نے صوبائی وزیر اقبال حسن محکمہ پوسٹ آفس کے حکام بالا اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ کھرمنگ کے سرحدی علاقہ ترکتی میں موجود سب پوسٹ آفس کو برانچ پوسٹ کا درجہ دیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website