شگر(پ ر)اتحاد علماء الحدیث شگر کے صدر عمران حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں یہاں کی تمام زمینوں کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہیں حکومت عوامی حقوق چھینے کی کوشش نہ کریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار کے نام پر حکومت بنجر زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور ایکشن کمیٹی کے رہنما آغا علی رضوی کی مکمل حمایت کرتے ہیںاور آغاعلی رضوی کو جہاں کہیں مدد کی ضرورت ہو اتحاد علمائے الحدیث حاضر ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کہیں ایک انچ بھی خالصہ سرکار نہیں ہے لیکن حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں کر قبضہ کرنا چاہتی ہے تاہم عوامی طاقت سے ان کے ان مذموم عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں مخلص نہیں اور ہر فورم پر اس خطے کو متنازعہ قرار دیکر حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے لیکن زمینوں پر قبضے کے لئے عوامی ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دیکر ہتھیانا چاہتی ہے مگر عوامی طاقت کے سامنے حکومت کھبی بھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کشمیر سمیت دیگر متنازعہ خطوں میں خالصہ سرکار کیوں نہیں ہے اور حکومت قبضہ کیوں نہیں کرتی حکومت جان بوجھ کر گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوامی اتحاد کے ذریعے سے ان کوششوں کو ناکام بنادیں گے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا