شگر(عابدشگری)ضلع شگر کا علاقہ وزیرپور میں پہلی بار اعلی معیار کی تعلیم کا ادارہ توحید ماڈل سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔ سکول کا افتتاح معروف ماہر تعلیم و پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے چیئرمین محمد جو نسیم صاحب نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدجو نسیم صاحب نے کہا کہ توحید ماڈل سکول کے قیام سے علاقے میں ہر ایک کو معیاری تعلیم کی سہولت مہیا ہوں گے جبکہ سکول میںتعلیمی کمیٹی میں مختلف مذاہب فکر کی نمائندگی ایک احسن اقدام ہے جس سے ہر طبقہ و مسلک کے طلباء مستفید ہوں گے۔ ہیڈ ماسٹر گرلز مڈل سکول وزیرپور مولانا عبدالمتین نے تقریب سے خطاب میں سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ناظم تعلیم جامعہ بلتستان مولانا عبدالقادر عبدالحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ توحید ماڈل سکول کا قیام علاقے کے لوگوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس سے ان کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ توحید ماڈل سکول کو ماہرین تعلیم ، اعلی تعلیم یافتہ و تجربہ کار سٹاف کی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ و مسلک کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر معیاری تعلیم کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ مختصر مدت کے اندر سکول میں توقع سے بڑھ کر طلباء و طالبات نے داخلہ لیا ہے، والدین کی دلچسپی کے پیش نظر سکول انتظامیہ نے 12 مارچ تک داخلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا