گلگت شہر کر اندھیرے میں رکھ کو منظور نظر علاقوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا انکشاف۔

0 0

گلگت(وجاہت علی)گلگت بلتستان کا دارلخلافہ گلگت شہر اندھیرے میں جبکہ مضافات کے علاقوں میں چوبیس گھنٹے فرا ہم کئے جانے کا انکشاف۔نلتر نومل رحیم اباد جوتل ۔جگلوٹ گورو کارگاہ بگروٹ اور چکرکوٹ میں بغیر کسی لوڈ شیڈنگ کے بجلی فراہم ی جارہی ہیں جبکہ وہاں سے ریونیو بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز محکمہ برقیات نے نومل میں فیوز لگانے کے لئے گئے تو عوام نے ان کو فیوز لگانے نہیں دیا اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے عملے کو زبردستی واپس بھجوا دیا۔محکمہ برقیات کے مطابق اس وقت مضافات کے علاقوں میں 5سے 6میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہیں اگر ان علاقوں کے لوگ تھوڑا بہت تعاون کرے تو گلگت شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر 14 گھنٹے تک اسکتا ہے ۔جبکہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات مضافات سے نہ ہی ریونیو جمع کرسکے ہیں اور نہ ہی برابری کے بنیاد پر بجلی فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کا دالخلافہ گلگت شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔سول سوسائٹی گلگت نے چیف سیکریٹری وزیر اعلی اور ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مضافات اور گلگت شہر میں برابری کے بنیاد پر بجلی فراہم کیا جائے اس حوالے سے انتظامیہ اور محکمہ برقیات کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر گلگت میں بھی لوڈ شیڈنگ کا جن کو قابو کیا جا سکے ۔ماہانہ 5میگا واٹ بجلی استعمال تو کی جاتی ہے مگر اس سے حکومت کو امدن بھی نہیں مل رہا ہے اور شہر کے عوام اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہے لہذا اس زیادتی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ضلع گلگت میں تمام علاقوں میں برابری کے بنیاد پر بجلی کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website